April 19th, 2024 (1445شوال10)

اسلامی تحریک کا کارکن اپنی فکر و فہم کو تحریک بنادیتا ہے ۔ دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کا کارکن اپنی فکر و فہم کو تحریک بنادیتا ہے ، قرآن میں اللہ نے اپنے رسول کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مومنوں کے دلوں کو تقویت بخشتا ہے ۔ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اسلامی تحریک اورنظریے سے جوڑا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی نظم کے ساتھ ایک جائزہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب قیمہ رعنا فضل ، آمنہ عثمان ، مرکزی معتمدہ تسنیم معظم ،کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھیں