March 29th, 2024 (1445رمضان19)

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا جنوبی پنجاب کا دورہ

سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا جنوبی پنجاب کا دورہ
جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی سکریٹری جنرل دردانہ صدیقی,ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل کے ہمراہ 5اگست سے جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کا دورہ کررہی ہیں .دورے میں باہمی تعلق کی مضبوطی ، آگہی اور رہنمائی ،دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی ، مالیاتی ، سیاسی صورتحال کا جائزہ ، استحکام کے لیے رہنمائی اور الیکشن 2018کی تیاری کے حوالے سے نظم زون جنوبی پنجاب کے ہمراہ جائزہ نشست اور ورکرز کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان خواتین دردانہ صدیقی کی زیر صدارت بہاولپور میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس میں دردانہ صدیقی کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری رعنا فضل، رفیعہ فاطمہ اور ڈاکٹر ثمینہ روحی  نے شرکت کی۔