March 29th, 2024 (1445رمضان19)

خواتین ووٹرز کے اندراج کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ عائشہ سید

دیر لوئر میں ۶۰ فیصد سے زیادہ خواتین کا لسٹوں میں اندراج نہ ہونا باعث تشویش ہے
خواتین میں ووٹ کی آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہمات چلائی جائیں۔خطاب
لوئردیررکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا ہے کہ دیرلوئر میں۶۰ فیصد سے زیادہ خواتین کا لسٹوں میں اندراج نہ ہونا باعث تشویش ہے،خواتین میں ووٹ کی آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہمات چلائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دیر لوئر کے ورکنگ وومن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ خواتین کے لئے علیحدہ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں تاکہ خواتین آسانی اور آزادی سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنا لیں انہوں  نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی کوشش سے دیر لوئر میں باقی ماندہ ملاکنڈویژن سے زیادہ خواتین تعلیمی ادارے بن چکے ہیں اور مزید کی منظوری لی جا چکی ہے جس پر عنقریب کام کا آغاز ہو گا جس سے خواتین کے تعلیم میں مزید بہتری آئے گی۔ادھر لوئر دیر میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن افسرنورسعیدخان خٹک کررہے تھے۔ واک میں ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی بلدیاتی نمائندے اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پرووٹرکی اہمیت کےحوالے سے نعرے درج تھے۔