April 19th, 2024 (1445شوال10)

قرآن کا نظام عدل و انصاف کا نظام ہے ۔ آمنہ عثمان

ویمن اسلامک لائر فورم کی عید ملن پارٹی میں ڈپٹی سیکرٹری آمنہ عثمان نے شرکت کی اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ قرآن کا نظام عدل و انصاف کا نظام ہے۔ ملک کو اسی نظام کی ضرورت ہے جو حق و انصاف کے ساتھ مظلوم کی دادرسی کرے اور ظالم کو ظلم سے روکے، قرآن کے لائے ہوئے نظام میں ہی فلاح ہے، ہمارے مسائل کا حل اللہ کے دیے ہوئے نظام میں ہے اور ہماری جدو جہد اسی نظام کے قیام کے لیے ہے۔اس موقع پر صدر ول فورم طلعت مجید اور خواتین وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی