April 24th, 2024 (1445شوال15)

عید کے موقع پر غریبوں اور بے کسوں کو نہ بھولیں۔ ایم این اے و رہنما جماعت اسلامی محترمہ عائشہ سید صاحبہ

عید کے موقع پر غریبوں اور بے بس لوگوں کو نہ بھولیں عائشہ سید ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خواتین کے مرکزی رہنما عائشہ سید نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر غریبوں اور بے بس لوگوں کو نہ بھولیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےمینگورہ دارالامان کے خواتین میں عیدکے لئے کپڑے،نقد رقومات دینے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں روزہ اس لئے فرض کیا گیا ہے تاکہ دوسروں کے تکالیف کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے بس اولاچارلوگوں کی مدد کر یں جو راہ سے بھٹک چکے ہیں ان کی اصلاح کریں انہوں نے مزید کا کہ روزہ اور عید ہمں دوسروں کی مدد اور بھائی چارےکی تلقین کرتا ہے اس موقع پر انہوں نے مینگورہ دارالامان میں مقیم پچانوی سے زائد خواتین اور بچوں کو تحائف ،کپڑے اور نقد رقومات دئے ان کے ساتھ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن خیبرپختون خوا کے اڈینٹر بھی موجود تھی انہوں نے دارالامان کے انچارج راحت اللہ سوشل ویلفئر کے ڈی ای او آصف خان کو دارلامانمیں قیام پزیر خاتین کو دنے کے لئے اشیاء فراہم کر دئے۔