April 25th, 2024 (1445شوال17)

اسلام نے زندگی کے تمام شعبوں کے لیے نظام وضع کیا، اقبال النسا

طریقہ زندگی کو اسلامی پیرایے میں ڈھالنے کے لیے اپنے تمام تر نظام زندگی کو اسلامی سانچے میں تبدیل کرنے کی عملاََ کوششیں ہی ادخلوفی السلم کافتہ کی عملی تفسیر ہوسکتی ہے۔ اسلام نے زندگی کے ہر شعبے سے متعلق احکامات دیے چاہے وہ سیاسی نظام ہو، معاشی نظام، عائلی نظام یا پھر قانونی نظام ہو اسلام نے زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں چھوڑا جس کے متعلق احکامات وضع نہ کیے ہوں۔ محمدﷺ کی زندگی کو نمونہ بناتے ہوئے ہی ان تمام شعبوں میں مکمل اطاعت و سپردگی رب فلاح اخروی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سندھ قرآن انسٹیٹیوٹ، ویمن ایڈ ٹرسٹ کی سابق صدر اقبال النسا نے الحافظات ٹرسٹ کے زیر اہتمام گوشہ عافیت میں یومِ دعا کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رب کی بندگی کو اپنانے کے لیے رب کی نافرمانی کو ذہنوں و دلوں سے کھرچنا ہوگا۔ واضح رہے کہ الحافظات ٹرسٹ کے تحت چلنے والے گوشہ عافیت میں بےگھر خواتین کو کچھ ضروری کوائف و معلومات کے ساتھ پناہ دی جاتی ہے۔ اور ان خواتین کی دینی و اسلامی تریت بھی کی جاتی ہے