April 19th, 2024 (1445شوال11)

جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ دردانہ صدیقی

وی آئی پی کلچر ،اقربا پروری اور کرپشن میں ملوث حکمران کبھی بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتے ،پشاور میں ذمہ داران سے خطاب
 سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ ستر سال ہوگئے ملک میں عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور ہمارے حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ڈویژن کے ذمہ داران اور ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر ،اقربا پروری اور کرپشن میں ملوث یہ حکمران طبقہ کبھی بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتے ،انسانیت کے زخموں پر ہم نے ہی مرہم رکھنا ہے ،اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے کہ ہم امت محمدی کے قافلے میں شامل ہیں ، یہ انبیاء کا مشن تھا ،مولانا مودودیؒ نے تو صرف یاد دہانی کروائی تھی اور جماعت اسلامی ہی اس قافلے کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائے گی ۔ دردانہ صدیقی نے صوبہ خیبر پختون خوا کے بارے میں کہا کہ اسلام کے لیے خیبر کی سرزمین بڑی زرخیز ہے اور ان شاء اللہ اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کا خواب یہیں سے شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کارکنان ہر یو ۔سی میں جماعت کی دعوت پہنچائے اور ہر کارکن کو ملنے والے ہدف (100ووٹرز بنانا)کو ممکن بنا ئیں ۔