April 19th, 2024 (1445شوال10)

الخدمت کی جانب سے لگائے گئے بچت بازار کے افتتاح کے موقع پر ثمینہ قمر کا خطاب

ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے کہا کہ بازار ہماری ضرورت ہیں لیکن ہماری زندگی کا مقصد نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء گراؤنڈ میں لگائے گئے الخدمت بچت و مینا بازار کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے لگائے جانے والے اس طرح کے بازاروں کا مقصد اسلام کی دعوت پھیلانا اور لوگوں کی ضرورت کی اشیاء کو کم قیمت میں مہیا کرنا ہے۔ بازار میں پرانے کپڑوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لان کے پرنٹڈ و کڑھائی کے سوٹس، بیڈ شیٹس، عبایا، جیولری اور کاسمیٹیکس کے اسٹال بھی موجود تھے، اس کے علاوہ راشن کی اشیاء بھی کم قیمت پر دستیاب تھیں جس سے بڑی تعداد میں لوگوں نے استفادہ کیا۔