April 23rd, 2024 (1445شوال14)

رمضان الامبارک تزکیہ نفس اور تربیت کا مہینہ ہے، اسماء سفیر

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت استقبالِ رمضان پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور پورے شہر میں بڑے پیمانے  پر حلقہ جات، یوسیز اور زونز کی سطح پر خواتین کے اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں  PS-97  سرجانی ضلع غربی میں استقبالِ رمضان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معتمدہ کراچی اسما سفیر نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور تربیت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی اصل اہمیت نزولِ قرآن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مقدس کتاب سے منسلک ہونے والی ہر چیز کو قدر و منزلت عطا فرمائی ہے۔ اس کا پیامبر فرشتہ، فرشتوں میں سب سے افضل، جس ہستی کے قلب مبارک پر نازل ہوا وہ مخلوقات میں سب سے افضل اور جس امّت پر نازل ہوا وہ امّتّ وسط کہلائی۔ جس ماہ میں نازل ہوا وہ سیّد الشھور اور جس رات میں نازل ہوا وہ شبِ قدر کہلائی۔ انہوں نے کہا کہ روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ جس کا لازمی تقاضا اللہ کی کبریائی کا اعلان اور اس کے نفاذ کی جدوجہد ہے۔