April 25th, 2024 (1445شوال16)

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام پنجا ب یو نیورسٹی میں اسلامی جمعیت طالبات کے پرو گرام میں شر یک اسلامی نظریاتی کو نسل کی رکن ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی سمیت دیگر خواتین اور طالبات پر شر پسند عناصر کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسلام آباد سے سینکڑوں خواتین اور طالبات نے شر کت کی ۔ مظاہرے کی قیادت نائب ناظمہ صو بہ پنجاب کو ثر پروین ،اسلام آباد کی قائمقام ناظمہ نازلی منصور، شگفتہ عمر ، ساجد نسر ین اور سعدیہ سیف نے کی جبکہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔
امیر عثمان نے کہاا سلا می جمعیت طالبات اور جما عت اسلا می نے ہمیشہ ہر طرح کے تعصبا ت سے با لا تر ہو کر پا کستا ن کی نظریا تی اور جغرا فیا ئی سرحدو ں کی حفا ظت کی ہے اور اس کا ثبوت بنگلہ دیش میں ہمارے قائدین کی شہادت کی صورت میں نظر آرہا ہے یوم پاکستان کے موقع پر نسلی تعصب کو فروغ دینا دشمن کے ایجنڈے کو فروغ دینے اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کر نے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا پنجاب یو نیورسٹی میں جماعت اسلامی کی رہنماء ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی اور دیگر خواتین پر حملہ اور بد تمیزی کسی علاقے کا کلچر نہیں بلکہ شر پسند عناصر کی بزدلانہ کا روائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں۔امیر عثمان نے حکو مت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گر فتار کر کے عبرت ناک سزاء دی جا ئے ۔