April 10th, 2020 (1441شعبان17)

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا پیغام 

بہنوں جیسی ہم وطن عزیز ساتھیوں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو ہر آزمائش اور فتنوں سے اپنی پناہ  میں رکھے ۔آخری دور کی نبوی پیشینگوئیوں میں فتنوں کے پے در پے آنے کی خبر ہے کہ انسان ایک آزمائش سے سنبھل نہ پائے گا کہ دوسری آزمائش کاسامنا ہوگا۔ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ہر طرح کے فتنوں سے۔
کروناوائرس کی وبا نے دنیا کو خوف وہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔پاکستان میں بھی اس وائرس کے مریضوں کے سامنے آنے پر بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ہر ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہمارا ایمان ہے کہ پریشانی آتی بھی رب کے اذن سے ہے اور جاتی بھی اسکے حکم سے ہے  ۔ہماری ہر پریشانی اور آزمائش کا حل اللہ رب العزت سے رشتہ مضبوط کرنے میں ہے ۔
کرونا وائرس کے حوالے سے بتائی جانے والی تمام احتیاطوں کے ساتھ روزانہ
ایک تسبیح استغفار ،صبح و شام کی دعائیں، مرض و بیماری سے محفوظ رہنے کی دعائیں اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق کلونجی کا استعمال لازم کرلیں۔
مومن امید اور خوف کے درمیان ہوتا ہے رب پر بھروسہ رکھیں کسی بھی طرح کی افراتفری سے گریز کریں دوسروں کو بھی تلقین کریں اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم سے راضی ہوجائےاور ہمارے وطن کو ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔آمین 
طالب دعا