November 17th, 2018 (1440ربيع الأول8)

جماعت اسلامی میڈیا سیل حلقہ خواتین کیطرف سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

میڈیا سیل کی جناب سے منعقد کی گئی تربیتی ورکشاپ دفتر جماعت اسلامی منصورہ لاہور میں ہوئی، جس میں حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی شاہد ہاشمی نے مومن کے  بحیثیت خلیفتہ الارض کائناتی قوتوں پر ریسرچ کی اہمیت کو  واضح کیا،ڈائریکٹر تعلقات عامہ جماعت اسلامی شاہد وارثی نے  مشن اور وژن کو کامیاب  منصوبہ بندی کی شاہ کلید قرار دیتے ہوئے اہداف کی تکمیل پر زور دیا ، پروڈیوسر راہ ٹی وی اور انچارج کراچی میڈیا سیل سلمان شیخ نے موبائل جرنلزم کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوششیں اس میدان میں مقصدیت سے بھر پور ہوں اور ہمارا مرکز محبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل شخصیت ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرہ طارق نے تعمیر کردار کے لئے تعمیر افکار کی اہمیت پر گفتگو کی ۔ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی عالیہ منصور نے ٹیم ورک کی کامیابی کے لئے مقصد کی لگن ،مہارت،باہمی مضبوط روابط،اور دیانتداری و اخلاص کو بنیادی عناصر کی حیثیت سے واضح کیا ۔ڈاکٹر غیاث الدین نے خبر کی ترجیحات کو وژنری،قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق  اور اپنے نمائندگان کے موقف کو عوام الناس تک پہنچانا قرار دیا ۔علاوہ ازیں تربیت گاہ میں کشمیر کے حوالہ سے قرارداد پیش کی گئی اور سپریم کورٹ کے میڈیا پر بھارتی مواد کی بندش کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا۔