December 16th, 2018 (1440ربيع الثاني8)

اسلامی و خوشحال پاکستان کیلیے خواتین فعال کردار ادا کریں‘ دردانہ صدیقی

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے خواتین کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی سطح پر ہمیں دجالی فتنوں کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی اراکین شوری اور ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نے ہمیں زندگی کا شعور دیا، صالح اجتماعیت سے منسلک کیا اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدوجہد کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شورائیت کا نظام قرآن و سنت سے ماخوذ ہے اور اس نصب العین کی تقویت کا ذریعہ ہے جو ہمارا مقصد زندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیر و شر کی جنگ میں حلقہ خواتین نے مردوں کے شانہ نشانہ کردار ادا کیا ہے۔ خاندانی نظام کی مظبوطی اور نسل نو کی تربیت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔