November 17th, 2018 (1440ربيع الأول8)

دردانہ صدیقی کا مولانا سمیع الحق شہیدکی صاحبزادی کوٹیلیفون ‘ اظہارتعزیت

 سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ حواتین دردانہ صدیقی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق شہید کی صاحبزادی کو فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مولانا کی دینی اور ملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مولانا کی رحلت دینی و سیاسی حلقوں کا بڑا نقصان ہے۔ دردانہ صدیقی نے یقین دلایا کہ غم اور آزمائش کی گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ دردانہ صدیقی نے مولانا کی اہلیہ کے لیے بھی اپنے پیغام میں اظہار رنج و غم کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے حامد الحق کے لیے استقامت اور عافیت کی دعا کی۔قبل ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ایک وفد تعزیت کے لیے سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس کی قیادت میں مولانا کے گھر اکوڑہ خٹک گیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔